Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

16 ستمبر سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 24 میں سے 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کرنے...
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2021 03:26pm

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 24 میں سے 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کرنے اور16ستمبر سے 50فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا تاہم پنجاب کے 5اور خیبرپختونخوا کے ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار رہیں گی ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ لاپرواہی اورایس اوپیز کو نظرانداز کرنا کورونا کیسزمیں اضافے کاباعث بنا ،5300مریض اسپتالوں میں آکسیجن پرہیں،اسپتالوں میں انتہائی نہگداشت کورونا مریضوں کا دباؤ ہے ،کوشش کررہے ہیں کہ آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے،چند ہفتوں کے اندرآکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر میں کمی آرہی ہےتاہم اس کا خطرہ ابھی موجود ہے،24میں سے18اضلاع میں پابندیاں نرم کررہے ہیں،باقی 6 اضلاع میں اعلیٰ سطح کی پابندیاں برقرار رہیں گی،جن میں لاہور،فیصل آباد، ملتان ،سرگودھااور گجرات شامل ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کا شہر بنوں بھی بندش والے اضلاع میں شامل ہے۔

وفاقی وزیراسد عمر نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 16ستمبر سے 50فیصدحاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جارہے ہیں،6اضلاع میں آؤٹ ڈورڈائننگ کاٹائم بڑھاکر 10 بجے تک کیاجارہاہے۔

این سی او سی کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر 30 ستمبر تک شہریوں نے ویکسین کی دونوں ڈوزز نہیں لگوائیں تو وہ مندرجہ ذیل کام نہیں کر سکیں گے ،مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے پر تعلیمی اداروں میں کام کرنے والی انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والے اندرون ملک اور بیرون ملک ہوائی سفر نہیں کر سکیں گے ، ویکسین نہ لگوانے والے والوں کو شاپنگ مالز میں داخلے کی اجازت بھی نہیں ہو گی چاہے وہ ملازمین ہی کیوں نہ ہوں ۔

وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس میں بکنگ بھی نہیں دی جائے گی ،ویکسین نہ لگوانے والے ان ڈور ، آوٹ ڈور ، ریسٹورنٹس اور شادیوں کی تقریب میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے ۔

NCOC

SOPS

asad umar

coronavirus

اسلام آباد

Schools

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div