Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

نور مقدم قتل کیس ، انصاف کی فوری فراہمی کیلئے مظاہرہ

اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس میں انصاف کی فوری فراہمی کیلئے...
شائع 22 ستمبر 2021 08:55pm

رپورٹ، عثمان مظفر

اسلام آباد میں بےدردی سے قتل کی جانے والی نورمقدم سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں شریک نور کی بہن نے روتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ۔ مقتولہ نورکے والد کا کہنا تھاکہ میری بیٹی تو چلی پاکستان کی بیٹیوں کا مقدمہ لڑ رہا ہوں ۔

نورمقدم کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے شہریوں نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بینرز اور پلے کارڈز تھامے مظاہرہ کیا ۔

بینرز پر نور کیلئے انصاف کی اپیل اور قاتل کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پردعائیہ تقریب بھی ہوئی ،اور سول سوسائٹی نے نور مقدم کی یاد میں شمعیں روشن کیں ۔

مظاہرے میں شریک نور کی بہن نے روتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ۔

مقتولہ نورکے والد کا کہنا تھاکہ میری بیٹی تو چلی پاکستان کی بیٹیوں کا مقدمہ لڑ رہا ہوں ۔

مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ صرف نور کیلئے نہیں ہر اس لڑکی کیلئے آئے ہیں جسکو اس طرز پر ہراساں کیا جاتا ہے۔

مظاہرے میں شریک دیگر خواتین نے ملزم کو عبرت کا نشانہ بنانے کا مطالبہ کیا.

ملزم ظاہر جعفر سمیت ملزمان کی تئیس ستمبر کو طلبی

اس سے پہلے نو ستمبر کو سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان کو 23ستمبر کو طلب کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں‌ نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی ،ایڈیشنل سیشن جج عطاربانی نے کیس کی سماعت کی ، مرکزی ملزم ظاہرجعفر ،والدین اور3 دیگرملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل نے بتایا کہ 6 دیگرتھیرپی ورکس کےملزمان ضمانت پرہیں ،عدالت طلب کرلے، جس پر عدالت نے کہا جوملزمان رہ گئےہیں ان کوآئندہ سماعت پرحاضری کیلئے بلارہے ہیں، جب تمام ملزمان کی حاضری لگ جائےگی تو چالان کی نقول تقسیم کریں گے۔

وکیل راجہ رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ ان کیمرہ سماعت کی درخواست دیں گے، جس پر عدالت نے کہا جب درخواست آئےگی توقانون کےمطابق دیکھ لیں گے۔

عدالت نے نورمقدم قتل کیس میں ظاہرجعفر سمیت تمام ملزمان 23 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے کہا تمام ملزمان کی حاضری کےبعدچالان کی کاپیاں تقسیم ہوں گی۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے کیس کی مزید سماعت 23ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔