Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سندھ میں طوفان 'گلاب' کے اثرات ظاہر ہونے لگے

سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفان 'گلاب' کے اثرات ظاہر ہونے...
شائع 30 ستمبر 2021 06:34pm

سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفان 'گلاب' کے اثرات ظاہر ہونے لگے۔ٹھٹھہ،بدین اور حب کی ساحلی پٹی پر گرج چمک کےساتھ بارش،کشتیوں کو لنگر انداز کردیا گیا۔

کیٹی بندر اورسجاول شہر اورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ طوفانی بارش ہوئی۔طوفانی ہواؤں کی وجہ سےماہی گیروں نے کشتیاں ساحلوں پر لنگر انداز کردیں اور ماہیگروں کو واپس بلالیاگیا۔

بدین اور ساحلی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہےجس سے ٹماٹر، مرچ، کپاس اور چاول کی فصلیں بارش سے شدید متاثرہوئی ہیں۔

لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں تیز طوفانی بارش سے جل تھل ہوگیا۔

حیدرآباد،عمرکوٹ،خیرپور،سکھر اور دادو میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

sindh

cyclone gulab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div