Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

اوگرا: آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان

اوگرا نے ستمبر کیلئے درآمدی آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان...
شائع 01 اکتوبر 2021 08:29pm
کاروبار

اوگرا نے ستمبر کیلئے درآمدی آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ سوئی ناردرن سسٹم کیلئے دو اعشاریہ صفر تین ڈالر جبکہ سوئی سدرن کیلئے دو اعشاریہ ایک تین ڈالر فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ۔

اوگرا نے ستمبرکیلئے آرایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 2.03 ڈالر اورسوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.13 ڈالر فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.35 ڈالر فی یونٹ جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.09 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل اگست میں سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.21 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر 12.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div