ایک اور طوفان کا خدشہ
بھارتی محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان گلاب کے بعد ایک اور نئے طوفان کے بننے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
بھارت میں سمندری طوفان کے مشرقی ساحل سے ٹکرا چکا ہے اور اس سے مہاراشٹر میں بارشیں جاری ہیں ، بھارتی محکمہ موسمیات کے ایک اعلیٰ افسر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس وقت موسم سے متعلق نایاب وقوعہ مشاہدے میں آرہا ہے کیونکہ موسمی سسٹم ایک اور سمندری طوفان کا موجب بن سکتا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے افسر جیانت سرکار کا کہنا ہے کہ اس طرز کا موسمی رجحان نادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے ، اگرچہ کہ موسمیات سے وابستہ افراد اس سے واقف ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سمندری طوفان دباو کی وجہ سے بنتا ہے اور عام طور پر سمندری طوفان کی شدت میں بارش برسنے کے بعد کمی واقع ہوجاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سمندری طوفان گولاب کی بدولت وشاکاپٹنم اور سریکاکلم کے ساحلی علاقوں میں بارش ہوئی ہے
تاہم اپنی نمی میں کمی کے باوجود اس سسٹم نے مغرب کی طرف اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہے جس سے مدھیا پردیش،مہاراشٹر، اور پھر گجرات میں شدید بارش گزشتہ تین دنوں میں ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس موسمی سسٹم نے مزید نمی حاصل کرلی ہے اور اب اسکی پیش قدمی بحیرہ عرب کی طرف جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید نمی حاصل ہونے کے بعد یہ سسٹم دباو سے مزید گہرے دباو میں تبدیل ہو کر پھر طوفان میں بدل جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپنی یہ شکل یہ بنالیتا ہے تو پھر یہ شاہین طوفان بن جائے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔