Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

'موجودہ حکومت کا ہر فیصلہ قوم کےلئے ایک نیا برا دن لے کر طلوع ہو رہا ہے'

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے 1 روپے 72 پیسے...
شائع 04 اکتوبر 2021 06:32pm

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کو حکومتی کرپشن اور نااہلی کا تازہ شاخسانہ قرار دیا۔

لاہور سےجاری ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا موجودہ حکومت مہنگائی،کرپشن، نااہلی کی آسمانی بجلی بن کر قوم پر گری ہے اور تین سال سے زائد عرصے میں حکمرانوں نےعوام کو صرف مہنگائی در مہنگائی دی ہے۔ پالیسی ریٹ سے لے کر کھانے پینے کی اشیاء تک ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کرپشن اور نااہلی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔

ان کاکہنا تھاموجودہ حکومت کاہر فیصلہ قوم کےلئے ایک نیا برا دن لے کر طلوع ہو رہا ہے۔بجلی، گیس، پڑول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ سطح پر کوئی کاروبار چل سکتا ہے اور نہ ہی غریب کا گھر۔ عوام اور قومی معیشت کو ریلیف دینے کےلئے موجودہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کو ریورس کرنا لازم ہے۔

shahbaz sharif