Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ای سی پی سے دسمبر میں بلدیاتی الیکشن پر اتفاق

خیبر پختونخوا حکومت اور الیکشن کمیشن کا دسمبر میں بلدیات...
شائع 15 اکتوبر 2021 12:18am

خیبر پختونخوا حکومت اور الیکشن کمیشن کا دسمبر میں بلدیات انتخابات پر اتفاق ہوگیا۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کی نیبرہوڈ، وویلج کونسل میں انتخابات پہلے اور تحصیل کونسل کے انتخابات بعد میں کروانے کی تجویز کو مسترد کردی۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر خوراک عاطف خان، چیف سیکرٹری کاظم نیاز، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اور سیکرٹری بلدیات کو طلب کرنے پر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔

صوبے میں پہلے میں بلدیاتی انتخابات بارے صوبائی وزیر عاطف خان نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال دسمبر میں نیبر ہوڈ اور وویلج کونسل کے انتخابات جبکہ تحصیل کونسل انتخابات اگلے سال مئی میں کیے جائے۔

اس تجویز کو الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر تیاری مکمل ہے اور پہلے مرحلے میں ہونے والے نیبر ہوڈ، وویلج کونسل انتخابات رواں سال دسمبر میں ساتھ ہونگے۔

چیف الیکشن کمیشن سلطان راجہ سے صوبائی حکومت کے وفد نے دوسرے مرحلے میں شامل اضلاع کے متعلق تفصیلات جمع کرنے کے لئے الیکشن کمیشن سے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔

چیف الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کے وفد کو بتایا کہ الیکشن کمیشن مارچ دوہزار بائیس تک تمام مراحل کے انتخابات مکمل کرانا چاہتا ہے ۔