Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں ہنر مند بنانے کا منصوبہ ۔ ۔ ۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کامیاب...
شائع 15 اکتوبر 2021 11:20pm

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو خریدنے کےلئے لیپ ٹاپ یا پیلی ٹیکسی سکیم نہیں ہنر مند بنانے کا منصوبہ ہے، عثمان ڈار کہتے ہیں پروگرام کی شفافیت کے حوالے سے اوپن چیلنج کرتا ہوں۔

کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے فرخ حبیب اور عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کی اور پروگرام کو شفاف اور کامیاب قرار دے دیا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے بتایا کامیاب جوان پروگرام کے تخت خواتین سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اپنے کاروبار شروع کرلیے۔

ان کا کہنا تھا یہ نوجوانوں کو خریدنے کے لئے لیپ ٹاپ یا پیلی ٹیکسی سکیم نہیں بلکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا منصوبہ ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوان امور عثمان ڈار کا نے کہا کہ اوپن چیلنج کرتا ہوں اگر کامیاب نوجوان پروگرام کی شفافیت میں کسی کو ذرا سا بھی شک ہے تو وہ اسے چیلنج کردے۔