Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی باڑ عبور کرنے کی کوشش ناکام، جھڑپ میں 2 اہلکار شہید

پاک افغان بارڈر پرکرم کے علاقے میں دہشتگردوں کی باڑعبورکرنے کی...
شائع 27 اکتوبر 2021 09:39pm
ریڈیو پاکستان
ریڈیو پاکستان

پاک افغان بارڈر پرکرم کے علاقے میں دہشتگردوں کی باڑعبورکرنے کی کوشش، پاک فوج نے دہشتگردوں کی غیر قانونی سرحد پار کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔دہشتگردوں سے جھڑپ میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک افغان بارڈر پرکرم کے علاقے میں دہشتگردوں نے 26 اور 27 اکتوبر کی درمیانی رات غیرقانونی طور پر باڑ عبور کرنے کی کوشش کی۔ پاک فوج نے فوری جوابی کرروائی کرکے دہشتگردوں کی غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

دہشتگردوں سےجھڑپ میں فائرنگ کےتبادلےمیں دو اہلکار شہید ہوگئے۔شہید ہونے والے 24 سالہ لانس نائیک اسد کاتعلق کرم اور 21 سالہ سپاہی آصف کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال کئے جانے پرشدید احتجاج کیا گیا اور عبوری افغان حکومت سے پاکستان مخالف سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ترجمان نے کہا پاک فوج اپنے سرحدوں کی دفاع کے لئے پرعزم ہے۔دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

ISPR

Pak Afghan border

terrorists

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div