Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

این سی او سی کا ملک بھر میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد ہونے پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے ملک ...
شائع 09 نومبر 2021 02:50pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے ملک بھر میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد ہونے پر اطمینان کا اظہارکیا ہے جبکہ اجلاس میں کورونا ویکسین کی مستقبل میں دستیابی یقینی بنانے کا جائزہ لیتے ہوئے دوسری ڈوز لگوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک بھر میں جاری کورونا کی صورتحال اور ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

حکام نے ملک بھر میں ضابطہ کار پرعملدرآمد ہونے پراطمینان کا اظہارکیا جبکہ شرکاء نے کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

حکام نے انسداد کورونا ویکسین کی دوسری خوراک یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ضلعی حکام کو اس حوالے سے انتظامات کرنے پر زوردیا۔

NCOC

SOPS

coronavirus

اسلام آباد

Asad Umer

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div