Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

'ملک 70سال میں تباہ کردیاگیا'

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ کسانون کو یوریا...
شائع 26 نومبر 2021 10:32pm

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ کسانون کو یوریا کھاد مہنگی مل رہی ہے، یوریا کھاد کی زیادہ ترفیکٹریاں سندھ میں ہیں،ملک 70سال میں تباہ کردیاگیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہبازگل کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کےباعث وفاق زیادہ مداخلت نہیں کرسکتا۔

شہبازگل نے مزید کہا کہ عمران خان نے شوگر مافیا کو ہاتھ ڈالا، کسانوں کو گنے کی فصل کی پوری قیمت ملی۔

شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ ملک 70سال میں تباہ کردیاگیا۔

شہبازگل نے مزید کہا کہ عمران خان سے3سال میں سب کچھ ٹھیک کرنےکاکہا جارہاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے، مریم نواز اداروں کوبےنقاب کرتےہوئےخود بےنقاب ہوگئیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیرفخرامام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخسروبختیارنے کہا تھا کہ سندھ میں یوریا کی ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہے، وفاق کیا کرے، پنجاب میں دو لاکھ سے زائد بوریاں برآمد کرکے نیلام کی گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فرٹیلائزر کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے، سندھ حکومت کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین سے چار ماہ میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد نئی فرٹیلائزر پالیسی لا رہے ہیں جس سے ڈی اے پی کی قیمت کم ہو گی۔

خسرو بختیار نے مزید کہا کہ چنیوٹ میں کوئلے کے نئے ذخائرمل رہے ہیں، اپریل میں کامیابی ملے گی۔ ڈی اے پی کی قیمت میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ ہم اسے درآمد کرتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div