Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

چور، بزدل اور خود غرض انسان کبھی عظیم لیڈر نہیں بن سکتا، وزیراعظم عمران خان

جہلم:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چور،بزدل اور خودغرض انسان...
شائع 29 نومبر 2021 01:12pm

جہلم:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چور،بزدل اور خودغرض انسان کبھی عظیم لیڈر نہیں بن سکتا ،پاکستان میں چوری کو برا نہیں سمجھا جاتا،یہاں کہاجاتاہےبڑاڈاکہ مارو،بڑاڈاکو نہیں پکڑا جاتا،ہمارا تعلیمی نظام ہی ہماری ترقی کیلئے بڑی رکاوٹ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نےجہلم میں القادریونیورسٹی کےاکیڈمک بلاکس کاافتتاح کردیا۔

القادریونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریمﷺکی سنت پرعمل کرکےقوم عظیم بن جاتی ہے، ترقی کیلئےریاست مدینہ کےاصولوں پرعمل کرناہوگا،سیرت النبیﷺ پرعمل کرنے میں ہماری بہتری ہے،ایمان سے بڑا کوئی تحفہ نہیں، قرآن میں ہے کہ ایمان والے انسان ایمان والوں کو پہچان جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پوری دنیا میں پاکستان کی عزت تھی،پھرپاکستان زوال کی جانب چلنا شروع ہوگیا،ایک وقت تھاپاکستان تیزی سےترقی کررہاتھا،انسان میں وہ خصوصیات ہیں جو کسی اور مخلوق میں نہیں،سیاست میں جب لوگ آتے تھے تو انہیں کوئی نہیں جانتاتھا،میرےسیاست میں آنےسےپہلے لوگ مجھےجانتےتھے،میں سیاست میں تبدیلی لانے کیلئے آیا۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ ایمان کی طاقت تمام زنجیریں توڑکرانسان کوعظیم بناتی ہے،مسلمان اس وقت ذہنی طورپرغلام بن چکے ہیں،ایمان کی طاقت سےذہنی غلامی کی زنجیرتوڑنی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تعلیم کانظام ہماری ترقی میں سب سےبڑی رکاوٹ ہے،اردو،انگلش میڈیم اورمدارس کا الگ نصاب ہے،تعلیمی اداروں سے3قسم کےلوگ نکل رہےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عظیم قوم بنےکیلئےکردار بھی عظیم ہوناچاہیئے،عظیم کردار والا شخص ہمیشہ سچ بولتا ہے ،اسلام پرسب سےزیادہ کام مغرب میں ہورہاہے،مشرق میں اسلام پر تحقیق چھوڑدی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چور،بزدل اور خودغرض انسان کبھی عظیم لیڈر نہیں بن سکتا، اخلاقی طور پر بلند قوم کو ایٹم بم بھی تباہ نہیں کرسکتا،پاکستان میں چوری کو برا نہیں سمجھا جاتا،یہاں کہا جاتا ہے بڑا ڈاکہ مارو، بڑا ڈاکو نہیں پکڑا جاتا، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بڑی نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں اپنے کردار کو بلند کرنا ہے۔

IK Address

pm imran khan

Jehlum

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div