رانا شمیم کا حلف نامہ عدلیہ پرحملہ قرار
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ رانا شمیم کا بیان حلفی بھی قطری خط ،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی طرح ردی کی ٹوکری کی نظر ہوگا ۔ انہوں نے رانا شمیم کا حلف نامہ عدلیہ پرحملہ قرار دیا۔
اسلام آباد میں وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب اورعلی نوازاعوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ،
وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے پاس رسیدیں نہیں ، ویڈیواور آڈیوہیں اب بیان حلفی آگیا۔
وزیرمملکت نے مزید کہا کہ پورے ملک میں55 سوارب روپے کی زمینوں پرقبضہ ہے ، ماضی کی حکومتوں نےسرکاری اراضی واگزارکرانے کیلئے کچھ نہیں کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بارکسی وزیراعظم نے زمینوں کےآڈٹ کاحکم دیاسندھ حکومت تعاون نہیں کررہی۔
وزیر مملکت نے مزید کہاکہ رانا شمیم کا بیان حلفی بھی قطری خط ہے،اورجعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی طرح ردی کی ٹوکری میں جائے گا۔
فرخ حبیب نے رانا شمیم کے حلف نامے کوعدلیہ پرحملہ قراردیتے ہوئے کہاکہ حلف نامے کی ہدایت کارمریم نواز ہیں۔
Comments are closed on this story.