کراچی :شاپنگ مال سے چھلانگ لگاکر نوجوان کی خودکشی
کراچی میں ایک شاپنگ مال میں نوجوان کی دوسری منزل سےچھلانگ...
کراچی میں ایک شاپنگ مال میں نوجوان کی دوسری منزل سےچھلانگ لگاکرخودکشی کاواقعہ رونما ہوا ہے ۔
لواحقین کے مطابق متوفی سید ظہیرعباس عابدی انچولی کارہائشی چاربہن بھائیوں میں سےبڑاتھا،متوفی کئی ماہ سےروزگارکی تلاش میں تھا۔
لواحقین کا مزید کہنا ہے کہ متوفی کےدیگردوبھائی بےروزگارہیں،والدہ اسکول ٹیچرہیں جن کی بدولت گھرکاخرچ چلتاہے۔
لواحقین کے مطابق ممکنہ طورپر ظہیرحسین عابدی انٹرویوکےلیے شاپنگ مال گیاہو۔
لواحقین کے مطابق متوفی کچھ ماہ قبل ائیرلائن کاکورس کی فیس بھی ادانہیں کرسکاتھا، اور یہ غیرشادی شدہ تھا۔
اب لاش کوعباسی شہید اسپتال میں ضروری کارروائی کےبعدانچولی امام بارگاہ منتقل کردیاگیا۔
مزید خبریں
حکومت اور ایجنسی کیخلاف ’مداخلت‘ کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
سائفر کیس: انٹرنیٹ پر موجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
گندم اسکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی کے کام نہ کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی
پنجاب میں رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارش اور طوفان کا الرٹ جاری
عیدالاضحیٰ پر وفاقی ودارالحکومت میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.