Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

دنیا کے سستے شہروں میں کراچی کا چھٹا نمبر ہے: رپورٹ

بی بی سی کی ایک رپورٹ میں تل ابیب کودنیا کا سب سے مہنگا ترین شہر کہا گیا ہے جبکہ عالمی سطح پرخانہ جنگی جیسے حالات کا شکار رہنے کے باوجود دمشق دنیا کا سب سے سستا ترین شہر ہے۔
شائع 04 دسمبر 2021 04:34pm

عالمی جریدے "دی اکانومسٹ" نے 2021 میں دنیاکے مہنگے اور سستے شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق سستے شہروں میں کراچی کا چھٹا نمبر ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ میں تل ابیب کودنیا کا سب سے مہنگا ترین شہر کہا گیا ہے جبکہ عالمی سطح پرخانہ جنگی جیسے حالات کا شکار رہنے کے باوجود دمشق دنیا کا سب سے سستا ترین شہر ہے۔

سستے شہروں میں تریپولی دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ازبکستان کا دارالحکومت تاشقند تسر ے نمبر پر ہے .

ڈی ڈبلیواردو کی ایک رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائل کے شہر تل اببب نے پانچ درجے اوپر کی جانب ترقی کرکے دنیا کا مہنگاترین شہر ہونے کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔

اسی رپورٹ کے مطابق2020 میں مہنگے ترین شہروں میں پیرس، ہانگ کانگ اور زیورخ شامل تھے۔

بی بی سی نے اپنی رپوٹ میں دی اکانومسٹ کے ریسرچ سیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس جو کہ گزشتہ برس مہنگے ترین شہروں میں تل ابیب سے آگے تھا اس سال سنگاپورکے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

جب کہ سروے میں شامل ممالک کے 173 ملکوں میں استعمال ہونے والی اشیا کی قیمتوں اور سہولیات پر خرچ ہونے والی رقم کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اگست اور ستمبر 2021 کے اعدادو شمار کے مطابق ان ممالک میں قیمتوں میں تقریبا تین اعشاریہ پانچ فی صد اضافہ ہوا ہے۔

اس کےعلاوہ دی اکانومسٹ دنیا کے حالات و واقعات،ملکوں کی معیشت سمیت تمام مسائل پر گہری نگاہ رکھتا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div