Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

تاجروں نے منی بجٹ مسترد کردیا

تاجروں نے منی بجٹ مسترد کردیا،صنعتکاربھی منی بجٹ سےپریشان...
شائع 30 دسمبر 2021 08:12pm
کاروبار

تاجروں نے منی بجٹ مسترد کردیا،صنعتکاربھی منی بجٹ سےپریشان ہیں۔کہتے ہیں ٹیکس رعایتیں ختم ہونےسے پیداواری لاگت بڑھ جائے گی ۔ ہر چیز مہنگی ہوجائےگی۔

منی بجٹ سے صنعتکار بھی پریشان ہیں اور تاجر برادی نے بھی منی بجٹ مسترد کردیا۔

صنعت کار کہتے ہیں ٹیکسوں کی چھوٹ ختم ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال سے سن رہے ہیں کہ اچھا وقت آنے والا ہے،لیکن کوئی امید دکھائی نہیں دے رہی۔

کاروباری افراد کا کہنا تھا مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہوگا، خام مال کی درآمد مہہنگی ہونے سے صنعت کار بھی متاثر ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div