ایکسپو سینٹر میں عالمی سالانہ کتب میلہ
کتب بینی کے شوقین افراد دوسرے روز بھی ایکسپو کا رخ کرتے دکھائی...
کتب بینی کے شوقین افراد دوسرے روز بھی ایکسپو کا رخ کرتے دکھائی دہے۔
کراچی میں سولہواں بین االقوامی سالانہ کتب میلہ سج گیا، کتب بینی کے شوقین افراد نے ایکسپو سینٹر کا رخ کیا تو مختلف کتابوں نے بچوں اور بڑوں کو متوجہ کرلیا۔
کراچی میں کورونا کا وار تھوڑا تھما تو کتابوں سے محبت رکھنے والے افراد کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، جدید ٹیکنالوجی میں کتب میلہ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا دوسرے روز بھی خواتین کتب میلے کا رخ کرتے نظر آئیں۔
ایکسپو سینٹر میں کتب بینی کے شوقین افراد کا جم عفیر امڈآٰیا، کہیں اسلامی کتابیں تو کہیں رنگ برنگی بچوں کی کتابیں، ہر کسی نے اپنی پسند کے مطابق کتابیں خریدیں۔
ایکسپو سینٹر میں کتب میلہ 3 جنوری تک جاری رہے گا۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔