Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہور: انارکلی بازار دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، 2 مشتبہ افراد زیر حراست

آج نیوز نے بازار میں دھماکا خیز مواد رکھنے والے مبینہ دہشت گردوں کی تصاویر حاصل کرلی جبکہ انارکلی دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ اوتھانہ سی ٹی ڈی انسپکٹرعابدبیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2022 03:26pm

لاہور کے انارکلی بازار دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، آج نیوز نے بازار میں دھماکا خیز مواد رکھنے والے مبینہ دہشت گردوں کی تصاویر حاصل کرلی جبکہ 2 مشبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور انار کلی بازار دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کڑیاں جڑنے لگی۔

آج نیوز کو حاصل تصاویر میں 2 مبینہ دہشت گر دوں کو جائے وقوعہ پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے،ایک نے سویٹر پہنچ رکھا تھا جبکہ دوسرا کالی جیکٹ میں ملبوث تھا ، دونوں دہشت گرد بارودی مواد رکھنے کے بعد وہاں سے نکل جاتے ہیں۔

دھماکے کے بعد کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی،جس میں دہشت گردوں کو بیگ رکھنے کے بعد اردو بازار کی جانب جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گزشتہ رات میو اسپتال کے قریب سے 2 مشبہ افراد کو حراست میں لینے کی فوٹیج بھی آج نیوز نے حاصل کرلی،دونوں افراد کو ایک گاڑی میں سے حراست میں لیا گیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر جائے وقوعہ کا کنٹرول سنبھال لیااور مالکان کو ان کی دکانوں کے پاس جانے سے بھی روک دیا۔

لاہور: انار کلی دھماکے کی تحقیقات جاری، مقدمہ درج

لاہور کے انار کلی دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور کے انار کلی دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں،فارنزک اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھا کرلےی جبکہ دھماکے کے بعد انارکلی اور ملحقہ علاقوں میں دکانیں کاروبار بند ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کا کھوج لگایا جارہا ہے اور سہولت کاروں کاسراغ لگانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

جائے وقوعہ پر تباہ شدہ 5 موٹرسائیکلیں اور ایک سائیکل موجود ہے اور دھماکے کے اطراف میں موجود دکانیں سیل کر دی گئی ہیں جبکہ جائے وقوعہ کی طرف آنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

انارکلی دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دوسری جانب انارکلی دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ ایس ایچ اوتھانہ سی ٹی ڈی انسپکٹرعابدبیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کا ذکر کیا گیا اور کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے تفتیشی ٹیموں کو بال بیرنگ اور دیگر مواد ملا۔

تخریب کاری کےدوران آگ لگنےسےموٹرسائیکلیں اور دیگر سامان جل گیا، دہشت گردی کی کارروائی کیلئے آئی ای ڈی مواد استعمال کیاگیا، دھماکا خیزمواد رکھنے کیلئے دہشت گرد موٹرسائیکل پر آئے۔

FIR

lahore

investigation

Blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div