Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کیا واٹس ایپ اشتہارات متعارف کروا رہا ہے؟

حال ہی میں یہ رپورٹس آئی ہیں کہ واٹس ایپ آمدنی پیدا کرنے کے لیے ایپ کے اندر اشتہارات متعارف کرا سکتا ہے۔
شائع 20 فروری 2022 01:09pm

میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ قبل ریلیز ہونے کے بعد سے اشتہارات سے پاک ہے، لیکن کیا یہ تبدیل ہونے والا ہے؟۔

حال ہی میں یہ رپورٹس آئی ہیں کہ واٹس ایپ آمدنی پیدا کرنے کے لیے ایپ کے اندر اشتہارات متعارف کرا سکتا ہے۔

تاہم بیٹا انفو پلیٹ فارم جو واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھتا ہے اس نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

بیٹا انفو نے کہا ہے کہ "کچھ ویب سائٹس یہ اطلاع دے رہی ہیں کہ واٹس ایپ جلد ہی ایپ میں اشتہارات متعارف کروا سکتا ہے، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔"

انفو ویب سائٹ نے کہا کہ "یہ ایک سادہ اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہے جو صارفین کو ایپ میں دستیاب تازہ ترین خبروں کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔"

WhatsApp

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div