Aaj News

ہفتہ, دسمبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان سلطانز کے کھلاڑی ٹم ڈیوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ 2022 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے...
شائع 23 فروری 2022 12:32pm

لاہور: پاکستان سپر لیگ 2022 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

لاہور قلندرز کیخلاف آج کے پلے آف سے قبل دفاعی چیمپئن ٹیم ملتان سلطانز کو زبردست دھچکا لگا کیونکہ سنگاپور سے تعلق رکھنے والے ٹم ڈیوڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوران ان کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی آر کی معمول کی جانچ کے دوران کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا تاہم ٹیم انتظامیہ نے نہ تو اس خبر کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔

ٹیم پشاور زلمی کے 3 کھلاڑی بھی کورونا وائر س کا شکار

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پشاور زلمی کے کھلاڑی بین کٹنگ، عثمان قادر، اور سہیل خان کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق زلمی کے کورونا پازیٹو ممبران کی کل تعداد چار ہو گئی ہے، تین کھلاڑیوں کے علاوہ اسپورٹ اسٹاف مبرٹ اور سابق کرکٹر ہاشم آملہ بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 24 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ایلیمینیٹر ون میں آمنے سامنے ہوں گے۔

lahore

Multan Sultans

covid 19 positive

PSL7