Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

افغانستان کے شہر قندوز کی مسجد میں دھماکہ، 33 افراد جاں بحق

اے ایف پی کے مطابق شمالی افغانستان کے شہر قندوز میں مقام سکندر مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات موسول ہوئی ہیں۔
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2022 09:19pm
قندوز کی مسجد میں دھماکہ، 
 33افراد جاں بحق۔  فوٹو — رائٹرز
قندوز کی مسجد میں دھماکہ، 33افراد جاں بحق۔ فوٹو — رائٹرز

افغانستان کے قندوز نامی شہر میں واقع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران زور دار دھماکہ ہوا ہےجس کے نتیجے میں 33افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کی رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان کے شہر قندوز میں مقام سکندر مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات موسول ہوئی ہیں۔

ایک نرس نے اے ایف فی کو بتایا کہ دھماکے کے بعد سے تقریباً 30 سے 40 زخمی افراد ضلعی اسپتال علاج کے لیے داخل ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل افغانستان کے تین شہر بشمول دارالحکومت کابل، مزار شریف اور قندوز میں دھماکوں کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ دولتِ اسلامیہ (داعش) نے گزشتہ روز کے مزار شریف پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

kabul

Blast

Kunduz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div