Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

فارن فنڈنگ: پی ٹی آئی نے اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے کل تک کا وقت مانگ لیا

اسلام آباد: فارن فنڈنگز کیس میں پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے اکاونٹس کی تفصیلات اور اعداوشمار پیش کرنے...
شائع 18 مئ 2022 12:56pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: فارن فنڈنگز کیس میں پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے اکاونٹس کی تفصیلات اور اعداوشمار پیش کرنے کیلئے کل تک کا وقت مانگ لیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی فنانشل ایکسپرٹ نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں سٹینڈرڈ آڈٹ رپورٹ پیش کی، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی پوری رپورٹ کو قطع نظر کیا، رپورٹ کی خامیاں بتانی چاہیے تھیں، بینک افسران اور اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی ہم نے پیش کیں، سکروٹنی کمیٹی نے آڈٹ اکاؤنٹس کو غلط تصور کیا، یہ سکروٹنی کمیٹی کی یکطرفہ کاروائی تھی، فنانشل ایکسپرٹ کے مطابق رقوم دو دو بار جمع ظاہر کی گئیں، جو چیک واپس کیے گئے رپورٹ میں وہ بھی جمع ظاہر کیئے گئے۔

فناشل ایکسپرٹ نے اکاونٹس کی بجائے سکروٹنی کمیٹی کی کارکردگی پر بات کی تو چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے کہا کہ آپ دلائل نہ دیں اکاونٹس پر بات کریں۔

پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے اکاونٹس کے اعدادوشمار پیش کرنے کیلئے وقت مانگا تو کمیشن نے سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔

foreign funding case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div