Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

لاہور: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس، ضمنی انتخابات کی حکمت عملی پر غور کیا گیا

لاہور میں مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس، پنجاب میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے حکمت عملی پر غور...
شائع 12 جون 2022 07:22pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور میں مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس، پنجاب میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ماڈل ٹائون پارٹی سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز، پارٹی نائب صدر مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق اور عبد الرحمٰن کانجو سمیت دیگر اہم لیگی راہنمائوں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب میں کامیابی کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ مریم نواز تمام ضمنی حلقوں میں بھرپور الیکشن مہم چلائیں گی۔

اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ عوام ضمنی انتخاب میں عمران خان کے بیانیے کو مسترد کر دیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ کار کرددگی کی بنیاد پر عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو الیکشن میں کامیاب کریں گے۔

اجلاس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

PMLN

lahore

Ijlaas

Party Meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div