Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: اسمبلی کے اندر اور باہر کتنے پولیس اہلکار تعینات ہوں گے؟

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عدالتی حکم پر وزارت اعلیٰ کےانتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے حوالے سے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو پولیس تعیناتی کا مراسلہ جاری کردیا۔
شائع 22 جولائ 2022 10:04am
ڈپٹی اسپیکر کے مراسلے کے بعد لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ڈپٹی اسپیکر کے مراسلے کے بعد لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: ڈپٹی اسپیکر کی سفارش پر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اسمبلی کے اندر اور باہر 1400 سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عدالتی حکم پر وزارت اعلیٰ کےانتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے حوالے سے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو پولیس تعیناتی کا مراسلہ جاری کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر کے مراسلے کے بعد لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا، جس کے مطابق اسمبلی کے اندراور باہر 1400 سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس کو پرامن بنانے کے لیے سیکیورٹی تعینات کی گئی ہے، اجلاس میں اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد وزیراعلیٰ کے الیکشن کو پرامن بنانا ہے۔

lahore

security

Punjab police

cm punjab election

deputy speaker punjab assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div