Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

‘نہ نومن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی’

فارن فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا، بیان حلفی اور سرٹیفیکٹ میں فرق ہوتا ہے، شیخ رشید
شائع 03 اگست 2022 12:00pm
نوازشریف کے کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
نوازشریف کے کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نہ نومن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی، پی ڈی ایم اے ٹیں ٹیں فش ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا، بیان حلفی اور سرٹیفیکٹ میں فرق ہوتا ہے، اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں، نوازشریف کے کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے، پانی اور مہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ فارن فنڈنگ نوٹس فنڈ ضبطی کا ہے عمران خان کو نااہل کرانے یا پی ٹی آئی کو کالعدم کرانے کا نہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ریفرنس حکومت کو بھیجے گا حکومت کے ڈیکلیریشن کے بعد سپریم کورٹ میں جائے گا، ہر غلط فیصلے سے 14 پارٹیوں کی ساکھ راکھ بن رہی ہے، نہ نومن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی، پی ڈی ایم اے ٹیں ٹیں فش ہوگئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div