Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

آرمی چیف کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید افسران کی نمازِ جنازہ میں شرکت، اہل خانہ سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق جنازے نماز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اپ ڈیٹ 03 اگست 2022 05:19pm
کوئٹہ: ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید افسران کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے۔
کوئٹہ: ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید افسران کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے۔

کوئٹہ: ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید افسران لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنازے نماز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزراء اور شہدا کے لواحقین سمیت سول و عسکری حکام کی بڑی تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کے اہل خانہ اور زیارت واقعہ میں شہید ہونے والے شہید لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کی میتیں راولپنڈی منتقل کر دی گئی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، میجر جنرل امجد حنیف اور بریگیڈیئر محمد خالد کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

جس کے بعد شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

اس سے قبل، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے منگل کو اس خبر کی تصدیق کی کہ کور کمانڈر سدرن کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران اور جوانوں نے شہادت کو گلے لگا لیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بدقسمت حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

پاک فوج کا ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں لاپتہ ہو گیا جس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت اہم شخصیات سوار تھیں۔

فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں سیلاب زدگان کی امدادی کارروائی پر تھا۔

آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘پاک فوج کا ایک ایوی ایشن ہیلی کاپٹر جو لسبیلہ، بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا کا اے ٹی سی سے رابطہ منقطع ہوگیا’۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div