Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

عمران خان اور تحریک انصاف کیخلاف فرد جرم آچکا ہے: مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ ہوئی ہے، عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلے کےبعد صادق و امین نہیں رہے۔
شائع 03 اگست 2022 05:25pm
اسلام آباد: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: پی ٹی وی نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: پی ٹی وی نیوز یوٹیوب

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کیخلاف فرد جرم آچکا ہے۔۔عمران خان ایک ملزم نہیں بلکہ اب مجرم بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ ہوئی ہے، عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلے کےبعد صادق و امین نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ ہر دن تبدیل ہوتا رہا ہے، الیکشن کمیشن میں جھوٹے سرٹیفکیٹ، حلف نامہ جمع کیا گیا، ممنوعہ فنڈنگ کیس عمران خان کیخلاف فرد جرم ہے، اب آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عملی طور پر نااہل ترین حکمران ثابت ہوئے اور انہوں نے اسرائیل اور ہندوستان سے فنڈنگ لی ہے۔۔عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی2013 کے بعد کی فنڈنگ کا بھی حساب لیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے صدر عارف علوی اورعمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر ان کیخلاف کارروائی کرے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div