Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

سینیٹ اجلاس: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد منظور

قائد ایوان اعظم نذیرتارڑ کی پیش کردہ پانچ اگست یوم استحصال کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طورپرمنظورکی گئی۔
شائع 05 اگست 2022 02:42pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

اسلام آباد : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس آج ہوا، اراکین نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہارکیا اورشہداء کشمیر کیلئے دعا کی۔

سینیٹ سیشن کے دوران ایوان نے کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیلئے معمول کی کارروائی موخرکرنے کا مطالبہ کیا تو پی ٹی آئی سینیٹرمحسن عزیز نے مخالفت کرتے ہوئےنقطہ اعتراض پربات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوڑیوں کے مول ملک کو بیچنا چاہتے ہیں بیچناہے ہمیں بیچیں ،اس عمارت کوبیچ دیں ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہے۔

وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نےجواب میں معاشی مسائل کا ذمہ دارپی ٹی آئی حکومت کوقراردیا اور کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں حکومتی فیصلوں کے اثرات آنے شروع ہوگئے ہیں۔

اجلاس میں رضاربانی اور فیصل جاوید سمیت دیگر یوم استحصال کمشیرپراظہارخیال کرتے ہوئے سنجیدہ کوششیں اور واضح پالیسی بنانے پر زوردیا۔

قائد ایوان اعظم نذیرتارڑ کی پیش کردہ پانچ اگست یوم استحصال کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طورپرمنظورکی گئی جس میں پانچ اگست کے بھارتی اقدام کو غیرآئینی قراردیا گیا ، بھارت نے عالمی قوانین کا مذاق اڑایا، کشمیرکی آزادی تک چین سے نہیں بھیٹھیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div