Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن کے عمران خان کو شوکاز نوٹسز، نااہلی کیس کی سماعت 18 اگست کو مقرر

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈ ضبط کرنے کے لئے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا، اس کیس کی سماعت 23 اگست کو مقرر کر دی گئی
اپ ڈیٹ 05 اگست 2022 09:00pm
شوکاز نوٹس عمران خان کو جاری کردیا گیا فوٹو — فائل
شوکاز نوٹس عمران خان کو جاری کردیا گیا فوٹو — فائل

الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف ایکشن میں آگیا، عمران نااہلی کیس کی سماعت 18 اگست کو مقرر کردی ہے۔

آج نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے توشہ خانہ کیس پر پاکستان ڈیمورکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت 18 اگست کو مقرر کردی۔

ای سی پی کی جانب سے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈ ضبط کرنے کے لئے عمران خان کو پہلا شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، جس کی سماعت 23 اگست کو مقرر کی گئی ہے۔

دوسرا نوٹس پی ڈی ایم کی درخواست پر عمران خان کے خلاف نااہلی کے ریفرنس پر دیا گیا، جس کی سماعت 18 اگست کو ہوگی۔

تیسرا نوٹس ن لیگی رکنِ قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کی درخواست پر دیا گیا ہے، نااہلی کے ریفرنس کی سماعت 24 اگست کو ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div