Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی یقین نہیں: فواد چوہدری

کیا پاکستان کی سر زمین ڈرون حملے کے لئے استعمال ہوئی؟ جلد ازجلد جواب دیا جائے
شائع 05 اگست 2022 07:48pm
فواد چوہدری (فوٹو: فائل)
فواد چوہدری (فوٹو: فائل)

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی یقین نہیں، اس کی فوری تبدیلی ناگزیر ہے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان نے پہلے بھی بھاری قیمت ادا کی، کیا پاکستان کی سر زمین اس ڈرون حملے کے لئے استعمال ہوئی؟ چاہتے ہیں ہمیں جلد سے جلد جواب دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ہمارے بہادروں نے سیلاب کے دوران زبردست کام کیا، فوج کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممکن نہیں کہ موجودہ الیکشن کمشنرعام انتخابات کرائیں، اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق حکومت سنجیدگی نہیں دکھا رہی، آئندہ 24 گھنٹے میں ایک بڑے جلسے کا اعلان ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالتی نوٹس کے بعد الیکشن کمیشن کوعدالت کا احترام کرنا چاہئے تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div