Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پنجاب میں نویں، دسویں محرم کو موبائل سروس اور ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ

یوم عاشور کے لئے فول پروف سکیورٹی پلان کی سمیت نویں، دسویں محرم کو ڈبل سواری اور حساس مقامات و جلوسوں کے راستے پر موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا
شائع 06 اگست 2022 05:17pm
ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی زیرِ صدارت لاہور میں صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پنجاب کابینہ نے یوم عاشور کے لئے فول پروف سکیورٹی پلان کی سمیت نویں، دسویں محرم کو ڈبل سواری اور حساس مقامات و جلوسوں کے راستے پر موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے حکام کو ہدایت کی کہ یوم عاشور پر قیام امن کے لئے ضلع کی سطح پر میٹنگز اور جلوسوں، مجالس کی سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی جب کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

punjab cabinet

محرم

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div