Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بینٹلے انٹرنیشنل ریکٹ کے ذریعے کراچی پہنچائی گئی: کسٹم حکام

گاڑی کراچی پہنچانے سے قبل کسی اور ملک لے جائی گئی۔
شائع 04 ستمبر 2022 05:54pm

کراچی سے برطانیہ سے چوری گاڑی کی ریکوری کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے، بینٹلے کار انٹرنیشنل ریکٹ کے ذریعے کراچی پہنچائی گئی۔

اس حوالے سے کسٹم ذرائع نے بتایا ہے کہ گاڑی کراچی پہنچانے سے قبل کسی اور ملک لے جائی گئی جس میں ایک مشرقی یورپی ملک کے سابق سفیر بھی ملوث ہیں۔

کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ دو نمبر کام کیلئے سفارتی استحقاق استعمال کیا گیا، گاڑی اور مختص کوٹے سے زائد شراب درآمد کی گئی- گاڑی سفیرکے نام پر21 مئی کو رجسٹرڈ کی گئی تھی۔

کسٹم ذرائع کے مطابق سفیر نے گاڑی اپنے نام پر درآمد کرنے کیلئے مبینہ طورپر 40 ہزار ڈالر رشوت میں وصول کئے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ملزم نوید یامین کے دوسرے بنگلے پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا جس میں اسلحہ اور دیگر ڈاکیومنٹس برآمد کئے گئے۔

پاکستان

Smuggling

customs

bentley

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div