Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

طویل انتظار کے بعد دی لیجنڈ آف مولا جٹ سینما گھروں میں پیش

دی لیجنڈ آف مولا جٹ مشہور زمانہ پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے
شائع 13 اکتوبر 2022 08:35pm

بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ آج ملک بھر کے سینما گھروں ریلیز کردی گئی ۔

گزشتہ روز لاہور کے مقامی سینما میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمیئر کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں ماہرہ خان، فواد خان، حمائمہ ملک، نشو بیگم،ریشم،کبری خان، حیدر سلطان راہی، عدنان صدیقی، شان،گوہررشید، فارس شفیع، عامر قریشی،افتخار ٹھاکر، فلم ڈائریکٹر مسعود ملک، اچھی خان،بلال لاشاری اور فلم کی کاسٹ سمیت فلم انڈسٹری سے وابستہ نامور فنکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ بہت پُرجوش ہیں لیکن ساتھ گھبرا بھی رہی ہیں کیونکہ وہ اس لمحے کا بہت وقت سے انتظار کررہی تھیں ۔

فلم کے مرکزی کردار فواد خان نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ ہم نے فلم کے ساتھ انصاف کرنے کی پوری کوشش کی ہے تاہم اب انتظار ختم ہوا بلآخر فلم ریلیز ہو رہی ہے اسے سنیما میں آکر ضرور دیکھیے گا۔

ہدایت کار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت کا کہنا تھا کہ نہ صرف میں بلکہ ہماری پوری ٹیم کئی سالوں سے اس دن کا انتظار کررہی تھی ۔

فلم میں نوری نتھ کا کردار نبھانے والے حمزہ علی عباسی نے تقریب میں شرکت نہیں کی لیکن اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہوں نے فلم کے پریمیئر نائٹ میں شرکت نہیں کی ۔

فلم کے رائٹر ناصر ادیب نے اس موقع پر کہا کہ میں اللہ تعالی سے جو امید لگائی تھی اس سے کہیں زیادہ ابھی اللہ نے نوازا ہے بس اللہ سے دعا ہے کہ وہ میری عزت اور وقار برقرار رکھے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1980 سے قبل بنائی گئی پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے، جس کی ہدایات بلال لاشاری نے دی ہیں جو نئی فلم کے شریک لکھاری بھی ہیں۔

پرانی فلم میں سلطان راہی، مصطفیٰ قریشی، آسیہ عالیہ بیگم اور کیفی سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا تھا اور اس کی ہدایات یونس ملک نے دی تھیں اور اسے سرور بھٹی نے پروڈیوس کیا تھا۔

جبکہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کاسٹ میں فواد خان نے ’مولا جٹ‘ حمزہ علی عباسی نے’نوری نتھ’، ماہرہ خان نے’مکھو جٹ’ جب کہ حمیمہ ملک نے ’دارو‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

The Legend of Maula Jatt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div