Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی حلقوں میں تیاریاں مکمل کرلیں

پرزائنڈنگ افسر فارم 45 کی کاپی ایجنٹ کو دینے کا پابند ہوگا۔
شائع 14 اکتوبر 2022 05:50pm
الیکشن کمیشن (فوٹو:فائل)
الیکشن کمیشن (فوٹو:فائل)

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 8 جبکہ صوبائی حلقوں کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

الیکشن کمیشن نے شکایات کے ازالے کے لئے صوبائی اور وفاقی سطح پرکنٹرول روم قائم کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 8 جبکہ صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق انتخابی سامان کی وصولی سے نتائج تک پریذائیڈنگ افسران کو سیکورٹی فراہم کی جائیگی جبکہ ایف سی ، رینجرز اور پولیس الیکشن کے روز ڈیوٹی سر انجام دے گی ۔۔

پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی تصویر ریٹرنگ افسر کو واٹس ایپ کرینگے جبکہ فارم 45 کی اصل کاپی ریٹرنگ افسران کے حوالے کی جائیگی۔

پریزائیڈنگ افسر دستخط شدہ فارم 45 کی کاپی ایجنٹ کو دینے کا پابند ہوگا، الیکشن کمیشن نے شکایات کے ازالے کے لئے صوبائی اور وفاقی سطح پر بھی کنٹرول روم قائم کیا ہے، یہ کنٹرول روم صبح 7 بجے سے نتائج مکمل ہونے تک آپریشنل رہیں گے۔

ECP

Election commission of Pakistan

Form 45

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div