پولیس مقابلے میں زخمی ملزم دم توڑ گیا

سرچ آپریشن دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا
شائع 27 اکتوبر 2022 11:05am
تصویر: فائل آج نیوز
تصویر: فائل آج نیوز

پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پاک کالونی جہاں آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایس ایس پی فداحسین جانوری نے بتایا کہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتارملزم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

آپریشن پولیس اہلکار نہال اور شہری مشتاق کے قاتلوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

Sindh Police

Karachi Crime