Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین ضمانت پر رہا

صحافی درخواست ضمانت دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2022 07:26pm

ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور نے سینٸر صحافی چوہدری غلام حسین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائیی کا حکم جاری کردیا۔

لاہور کی سیشن عدالت میں چوہدری غلام حسین کی ضمانت بعد از گرفتاری کیس پر سماعت ہوئی، جس کے بعد جج نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے سینئیر صحافی درخواست ضمانت دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ایک ٹیم نے دو دن پہلے اے آر وائی نیوز کے اینکر چوہدری غلام حسین کو لاہور میں ایک کافی شاپ سے حراست میں لیا تھا۔

چوہدری غلام حسین کے بیٹے عمر نے نجی ٹی وی کو بتایا تھا کہ ”میرے والد اسلام آباد کے علاقے گلبرگ میں واقع ایک کافی شاپ گلوریا جینز میں دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے جب 30 سے 40 افسران پر مشتمل ایف آئی اے کی ٹیم آئی اور انہیں غالباً کسی پرانے کیس میں حراست میں لے لیا۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”ایف آئی اے کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں تھا، ایک پرانا 2004 یا 2005 کا پراپرٹی لین دین کے حوالے سے کیس تھا جو بند ہوچکا تھا، اسی کو بنیاد بنا کر والد صاحب کو حراست میں لیا گیا۔“

خیال رہے کہ چوہدری غلام حسین کے خلاف ایف سی اے بنکنگ سرکل میں 2011 سے کیس چل رہا تھا۔ جس کلے تحت جولائی 2013 میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

صحافی غلام حسین پربوگس دستاویزات پر بینک سے قرض لینے کا الزام تھا۔

چوہدری غلام حسین نہ صرف ایک تجربہ کار صحافی ہیں بلکہ ٹاک شو ”دی رپورٹرز“ کا حصہ بھی ہیں۔

arrest

FIA

ARY News

Chaudhry Ghulam Hussain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div