Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

سعودی فلم فیسٹیول کا آغاز جمائمہ کی فلم سے کیا جائیگا

یہ فیسٹیول 1 سے 10 دسمبر تک جدہ میں منعقد کیا جائے گا
شائع 01 نومبر 2022 07:55pm

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے آج فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کے پروگرام کااعلان کیا ہے، یہ فیسٹیول 1 سے 10 دسمبر تک جدہ میں منعقد کیا جائے گا۔

فیسٹیول میں فلم سازوں، فلمی ستاروں، میڈیا آؤٹ لیٹس، فلم انڈسٹری کے پیشہ ور افراد اور فلم کے شائقین کی میزبانی کی جائے گی جس میں عالمی معیار کے سینما کے دس دن کے جشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ میلہ اپنی سرگرمیوں کا آغاز فلم ’وٹ لو ہیز ٹو ڈو ود اٹ‘ سے کیا جائے گا، یہ جمائمہ گولڈ سمتھ کی پروڈیوس کی ہوئی فلم ہے جسے لکھا بھی جمائمہ خان نے ہے جبکہ فلم کو شیکھر کپور نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

فلم میں شامل پاکستانی اداکارہ سجل علی کے لیے یہ فلم بھی کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ وہ بین الاقوامی فلم میں کام کر رہی ہیں۔

فیسٹیول میں 41 زبانوں میں 61 ممالک کی 131 لمبی اور مختصر فلمیں دکھائی جائیں گی، میلہ میں عرب فلموں کے 17 پریمیئرز ہوں گے اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی فلموں کی 47 نمائشیں ہوں گی۔

فیسٹیول کے دوران طویل اور مختصر فلموں کے باضابطہ مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا، فیسٹول کے ذریعے ایشیا، افریقہ اور عرب دنیا کی اہم ترین سینما کامیابیوں اور تخلیقات کو اجاگر کیا جائے گا،شارٹ فلم مقابلے میں 26 فلمیں اور فیچر فلم مقابلے میں 16 فلمیں دکھائی جائیں گی جو 8 دسمبر کو ایوارڈز کی تقریب میں جیوری کی جانب سے پیش کیے گئے یوسر ایوارڈز کے لیے مقابلہ کریں گی۔

دریں اثنا ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے اپنے پروگرام کے حصے کے طور پر 18 مختصر فلموں کے علاوہ 7 سعودی فلموں کے ورلڈ پریمیئر کا اعلان کیا۔

Jemima Goldsmith

sajal aly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div