Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، ایک دہشتگرد ہلاک

شدید فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار پاروش شہید۔۔۔
شائع 30 نومبر 2022 11:11pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا کے علاقے میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ دورانں کارروائی ایک دہشت گرد مارا گیا۔ جس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوہاٹ کے رہائشی 35 سالہ حوالدار پاروش نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔

مزید دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ISPR

North Waziristan

terrorist killed

fire exchange