Aaj News

اتوار, جون 02, 2024  
24 Dhul-Qadah 1445  

عالمی کتب میلے کا آخری روز، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

میلے میں 300 پبلشرز نے اسٹالز لگائے
شائع 12 دسمبر 2022 03:42pm

کراچی میں بین الاقوامی کتب میلے کا آج آخری روز ہے، پانچ روز سے جاری کتابوں کی اس نمائش میں شہریوں کی دلچسپی دیدنی ہے۔

عالمی کتب میلے میں 17 غیرملکی سمیت تقریبا 300 پبلشرز نے اسٹالز لگائے۔

ایکسپو سینٹرمیں پانچ روز سے جاری میلے میں بچے، بزرگ، سب ہی پہنچ گئے، کسی نے تاریخی کتابیں خریدیں، تو کوئی فکشن تلاش کرتا نظر آیا۔

کتب میلے میں اردو اور انگریزی سمیت مختلف زبانوں میں اسلامی، تاریخی، فلسفہ، طب، سائنس، ریاضی سمیت متعدد موضوعات پر کتابیں دستیاب ہیں۔

17th International Book Fair

Karachi Expo Center

Book Fair