سینیٹ اجلاس میں ہنگامہ، اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ
سینیٹ ایجنڈا آج بھی مکمل نہ ہوسکا۔
سینیٹ کا ایک اور اجلاس احتجاج کے نام ہو گیا، سینیٹ ایجنڈا آج بھی مکمل نہ ہوسکا۔
سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا۔
اجلاس کے آغاز میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے بات کرنے کی اجازت طلب کی، چیئرمین سینیٹ نے کارروائی بڑھنے کی ہدایت کی تو اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور اعظم سواتی کے پروڈیکشن آرڈرجاری کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔
شورشرابے کے دوران وزیرمملکت قانون نے قانون شہادت کا بل ایوان میں پیش کیا- جس کو چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔
جس کے بعد اپوزیشن اراکین نے چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے اجلاس جمعہ تک کیلئے ملتوی کردیا۔
senate
chairman senate
Agenda
مزید پڑھیں
مقبول ترین
عید الاضحیٰ کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
بجٹ 2023 - 24 میں کیا مہنگا کیا سستا ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
جعلی اے ایس پی بن کر آئی جی کو ملنے آنے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار
کس گریڈ کے سرکاری ملازم کی تنخواہ میں کتنا اضافہ ہوگا؟
ویرات کوہلی نے کس کھلاڑی کو موجودہ دور کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر قرار دیا؟
تازہ ترین
Comments are closed on this story.