Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

لاہور کیلئے مکمل انڈر گراؤنڈ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری

انڈر گراؤنڈ بلیو لائن اور پرپل لائن، ماس ٹرانزٹ کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری
شائع 16 دسمبر 2022 08:00pm
پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس۔ فوٹو — فائل
پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس۔ فوٹو — فائل

پنجاب کابینہ نے لاہور کے لئے انڈر گراؤنڈ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی اصولی منظوری دے دی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس ہوا جس میں لاہورکے لئے مکمل انڈر گراؤنڈ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی اصولی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں انڈر گراؤنڈ بلیو لائن اور پرپل لائن، ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ کابینہ نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ بات چیت کی بھی اجازت دے دی۔

اس ضمن میں پرویز الٰہی نے کہا کہ بلیو لائن اور پرپل لائن،ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے شروع کیا جائے گا، یہ منصوبہ بی او ٹی پر بنے گا، اس میں پنجاب حکومت کا کوئی پیسہ نہیں لگے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کے ویلنشیا سے کلمہ چوک، لبرٹی چوک، داتا دربار، ائیر پور ٹ تک انڈر گراؤنڈ ماس ٹرانزٹ سسٹم قائم ہوگا جب کہ اورنج لائن کے 8 بڑے اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پنجاب کابینہ نے محکمہ صحت میں 5 سے 15 سکیل تک کی بھرتیوں، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ لاہور میں کنٹریکٹ امپلائیمنٹ سمیت کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے 600 آسامیاں پُر کرنے جب کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

صوبائی کی جانب سے اجلاس کے دوران چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو اراضی کے مالکانہ حقوق کے یونٹ کے ریٹس میں 50 فیصد کمی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں سفارتکاروں اور قونصلیٹ عملے کے لئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس استثنیٰ، چلڈرن اسپتال لاہور، فیصل آباد اور گجرات کے اسپتالوں میں کینسر کے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے اور ملتان میں کینسر کا جدید ترین علاج سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی منظوری دی۔

development projects

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

punjab cabinet

public transports

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div