Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو ڈیلیٹ شدہ پیغام واپس لے آئے گا

ڈیلیٹ کیے جانے والے میسجز کی پھر سے ’وصولی‘ کا فیچرمتعارف کروادیا گیا
شائع 20 دسمبر 2022 01:24pm
تصویر: بیٹا انفو
تصویر: بیٹا انفو

پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے ڈیلیٹ کیے جانے والے میسجز کی پھر سے ’وصولی‘ کا فیچرمتعارف کروادیا جوصارفین کی ذہنی کوفت کے خاتمے کا سبب بنے گا۔

نیا فیچرکیا ہے؟

واٹس ایپ پر بعض اوقات غلط پیغام بھیج دیے جانے کی صورت میں صارف فوری طور پراسے ڈیلیٹ کرنا چاہتا ہے لیکن غلطی سے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ کے بجائے ’ڈیلیٹ فارمی‘’ پرکلک کی صورت میں وہ میسج صرف صارف خود ہی نہیں پڑھ پاتا جبکہ جنہیں بھیجا گیا ہوتا ہے وہ اسے پڑھ سکتے ہیں۔

میسج کو اپنے لیے ڈیلیٹ کیے جانے کی صورت میں صارف کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوتا تھا کہ وہ اس پر صبرشکرکر کے بیٹھ جائے لیکن اب واٹس ایپ کی جانب سے یہ مشکل آسان کردی گئی ہے۔

نئے فیچرکے تحت مذکورہ میسج کو حذف کرنے کے لیے غلطی سے ’ڈیلیٹ فارمی‘ پر کلککر بھی دیا تو فکر کی کوئی بات نہیں کیونکہ اب اسکرین پر ایک فوری نوٹیفکیشن موصول ہوگا جس میں ’ان ڈو‘ لکھا ہوگا اور صارف اس پرکلک کرکے دوبارہ سے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون ’ پرکلک کرسکے گا۔

اگست 2022 میں میٹا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہ نیا فیچر آئندہ چند ہفتوں میں بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔

WhatsApp

New Feature

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div