Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

میمز کی دنیا کا مشہور کتا کینسر میں مبتلا

سترہ سالہ کتے کے مالک کا مداحوں کے نام اہم پیغام
شائع 31 دسمبر 2022 06:44pm

میمز کی دنیا میں وائرل ”کابوسو“ نامی کتا کینسر کا شکار ہوگیا ہے۔

کابوسو کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ لیوکیمیا اور جگر کی بیماری میں مبتلا ہے۔

جاپان میں مقیم کابوسو کی مالک اتسوکو ساتو نے انسٹاگرام پوسٹس کی ایک سیریز میں کہا کہ 17 سالہ پوچ (کتے کی ایک نسل) شدید کولانجیو ہیپاٹائٹس کی تشخیص کے بعد ”انتہائی تشویشناک حالت“ میں ہے، جو خون کے کینسر دائمی لیمفوما لیوکیمیا اور انہضام میں سوزش کی ایک قسم ہے۔

ساتو نے بتایا کہ کابوسو نے ہفتے کے آخر میں کھانا پینا چھوڑ دیا تھا لیکن اس کی صحت بحال ہونا شروع ہوگئی تھی۔

کابوسو 2010 ساتو کے ذاتی بلاگ پر پوسٹ کی گئی تصویر دوبارہ شیئر کرنے کے بعد انٹرنیٹ سینسیشن بن گیا تھا۔

کابوسو کا مسکراتا ہوا چہرہ، شریر آنکھیں آن لائن خوب مقبول ہوئے۔

صارفین نے اس تصویر کو ”Doge“ کے طور پر مشہور کردیا اور اس سے ایک عالمی میم نے جنم لیا۔

اصطلاح ”Doge“ پہلی بار 2005 میں ”Homestar Runner“ کے ایک ایپی سوڈ میں شائع ہوئی، جو ایک کامیڈی سیریز تھی۔

لیکن غلط اسپیلنگ والے اس نام نے 2013 میں ٹائٹلری برانڈڈ کریپٹو کرنسی، Dogecoin کے ظہور کے ساتھ ایک اور معنی اختیار کر لیا۔

ڈوج کوائن کرنسی، جسے ایک مذاق سمجھا جاتا تھا، خوب پروان چڑھی اور اس وقت دنیا کے سب سے امیر آدمی ایلون مسک کی مملکیت ہے

کبوسو کی مالک نے کتے کے مداحوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

Cancer

Doge Coin

Dog meme

Doge Meme