Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

کاغذ کی قیمت میں اضافہ ہوتے ہی درسی کتب مہنگی ہوگئیں

لاہور میں نرسری کا سلیبس 5ہزار روپے کا ہوگیا
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2023 01:32pm

لاہورمیں کاپیوں، کتابوں کی قیمت میں 50 فیصد تک اضافہ ہونے کے بعد والدین اور طلبہ دونوں ہی حکومت سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

کاغذ کی قیمت بڑھتے ہی درسی کتب کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں جبکہ نجی اسکول کے نرسری کا سلیبس 5 ہزار روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دکانوں پر گذشتہ برس آنے والا 10 ہزار روپے والا اسٹاک اب دوگنی قیمت پر پہنچ گیا ہے، دکاندار کہتے ہیں کہ مہنگے کاغذ کی وجہ سے کتابوں کی قیمت بڑھائی ہے۔ گذشتہ برس اڑھائی سو روپے میں ملنے والی درسی کتب اب ساڑھے 500 روپے میں دستیاب ہے۔

کاپی 50 روپے سے 70 روپے اور رجسٹر 60 روپے سے 90 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ بی اے کا انگلش کا خلاصہ ایک ہزار روپے سے18 سو روپے پر پہنچ گیا ہے۔

lahore

books

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div