Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

ملک میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

فی تولہ سونا پہلی بار 2 لاکھ 9 ہزار روپے کا ہو گیا
شائع 28 جنوری 2023 08:06pm
عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر مہنگا۔ فوٹو — فائل
عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر مہنگا۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونا ساڑھے 6 ہزار روپے اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 9 ہزار روپے کی بلند ترین سطح قائم کردی۔

آل سندھ صرافہ بازار جیلولرز ایسو سی ایشن کے مطابق ڈالر کے ساتھ سونے اور چاندی کی قیمت کی بھی اونچی اڑان جاری ہے، ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 6500 روپے یکدم اضافے کے بعد پہلی بار 2 لاکھ 9ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے اضافے سے 2300 روپے کی بلند سطح قائم کردی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونا 5574 ہزار روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 79 ہزار 184 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کمی کے بعد 1928 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div