Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

شادی ہال کے مالک کو اضافی رقم وصول کرنا مہنگا پڑگیا

شادی ہال مالک نے ایک لاکھ 80 ہزار روپے اضافی رقم وصول کی تھی
شائع 02 فروری 2023 03:57pm

کراچی کی مقامی عدالت نے شادی ہال کے مالک کو اضافی رقم وصول کرنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 30 دن میں تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی صارف عدالت شرقی میں ایک شخص نے درخواست دائرکی، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 28 اکتوبر2021 کو بیٹی کی شادی کے لئے ہال بُک کرایا تھا، 500 مہمانوں کے 4 لاکھ 50 ہزار روپے میں معاملات طے پائے تھے۔

درخواست میں بتایا کہ کرونا کی صورتحال کے باعث حکومت نے صرف 300 مہمانوں کو شادی میں بلانے کی اجازات دی تھی، تو ہال کے مالک سے کہا کہ 500 کی جگہ 300 مہمان آئیں گے اس حساب سے ادائیگی کی جائے گی۔

درخواست میں مزید بتایا کہ ہال مالک نے شادی سے ایک دن قبل دھمکی دی کہ مہمان 300 ہوں یا 500 رقم پوری ادا کی جائے اور شادی ہال مالک نے300 کے بجائے 500 مہمانوں کی رقم وصول کی تھی۔

عدالت نے شادی ہال کے مالک کی جانب سے اضافی وصول کیے گیے ایک لاکھ 80 ہزار روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے شادی ہال کے مالک پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کرتے ہوئے30 دن میں تمام واجبات ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div