Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا اسسٹنٹ کمشنر کون ہے؟

وہ کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہےہیں
اپ ڈیٹ 05 فروری 2023 03:59pm

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بھنگوار ہیں، جن کی آج کل منفرد کپڑوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔

ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر بھی اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بھنگوار کے مداح نکلے انہوں نے ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں صرف یہ کہہ رہا کہ میں ان کا ایک فین ہوں۔

اسسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ہی ہاظم نے اپنے آفس کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ اس عہدے پر نارتھ ناظم آباد کی خدمت کرنا میرے لئے قابل فخر بات ہے ۔

ہاظم کی اگرانسٹاگرام پوسٹ کو دیکھا جائے تو یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ فیشن سے بہت لگاو رکھتے ہیں، بہت سے پرئیمیر اور ریڈ کارپٹ ایونٹس میں شرکت کرچکے ہیں۔

نیویارک میں پیدا ہونے والے ہاظم بھنگوار نے قانون اور مارکیٹنگ کی تعلیم کی اور پھر امتحان پاس کر کے سرکاری افسر لگ گئے ہیں۔

ہاظم بھنگوار کو موسیقی سے بہت زیادہ شگف ہے اکثر گانے گنگناتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور اپنی ویڈیو بھی اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر موجود معلومات کے مطابق حازم بنگوار 30 دسمبر 1993 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ والدہ فیروز اکبر کا تعلق عراق سے ہے اور وہ ایک آرکیٹیکٹ ہیں اور والد علی اکبر بنگوار پاکستان میں پولیس جنرل ڈی آئی جی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ نیو یارک میں پلے بڑھے اے آئی یو لندن سے فیشن ڈیزائن اور مارکیٹنگ میں پہلی ڈگری اور بعد میں لندن سے ہی ایل ایل بی کی دوسری ڈگری حاصل کی۔

انہیں لکھنے کا بھی شوق ہے اور انہوں نے Jessie J, Future, Ciara, Juelz, T-Pain, Jason Derulo ، Pitbull, Nicki Minaj جیسے فنکاروں کے لیے گانے بھی لکھے ۔

انہوں نے نومبر 2019 میں اپنا پہلا گانا ”حرام“ جاری کیا جو ایک ہفتے کے اندر جنوبی کوریا ، ہنگری ، مصر اور بھارت وغیرہ میں ٹرینڈ کرتا رہا۔

ہاظم بھنگوار کوریا میں ہونے فیشن شو کے دوران ریڈ کارپیٹ پر جلوہ افروز ہو چکے ہیں۔

وہ پاکستان میں ہاظم فاؤنڈیشن کے نام سے چیریٹی بھی چلاتے ہیں اس وقت وہ کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہےہیں ۔

Hazim Bhangwar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div