Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

عمران خان نے پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم کا پیمانہ وضع کر دیا

ہر حلقے میں 3 سے 5 امیدوار ٹکٹ لینے کے خواہشمند
شائع 04 فروری 2023 04:02pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کا پیمانہ وضع کر دیا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے امیدوار کی پارٹی کے ساتھ وفاداری کو دیکھا جائے گا، جن کارکنوں کو 2018 میں نظر انداز کیا گیا وہ پہلی ترجیح ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ وہ امیدوار فائنل کریں جس سے پی ٹی آئی تبدیلی والی جماعت نظر آئے۔

عمران خان نے نوجوان کارکنوں کو بھی پارٹی ٹکٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہر حلقے میں 3 سے 5 امیدوار ٹکٹ لینے کے خواہشمند ہیں۔

پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کر دیا، ابھی مشاورت جاری ہے، کسی کی بھی ٹکٹ فائنل نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق امیدواروں کی لسٹوں کو شارٹ لسٹ کیا جارہا ہے، حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔

pti

Tickets

Elections

PTI Candidates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div