Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا
اپ ڈیٹ 08 فروری 2023 12:12pm
فوٹو۔۔۔۔۔ پاکستان ٹوڈے
فوٹو۔۔۔۔۔ پاکستان ٹوڈے

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 12 دہشت گر ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس اطلاعات پرآپریشن 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کیا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد ایک گاڑی پرفرار ہونے کی کوشش کررہے تھے، منصوبہ بندی کےتحت دہشت گردوں کو فرارہونے کے لئے ایک گاڑی فراہم کی گئی، دہشت گردوں کی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی برآمد ہوئی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں کلیئرنس آپریشن کر رہی ہیں۔

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا، دہشت گردوں نے دسمبر 2022 میں 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہتھالہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، 20 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

کوئیک رسپانس فورس کے پہنچنے پر حملہ آور فرار ہو گئے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

security forces

operation

terrorist killed

lucky marwat