Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

گوادر سے کشتی کے ذریعے اسمگل کی جانیوالی لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد

چرس، گاڑی اور کشتی کو قبضے میں لے لیا، ترجمان
شائع 08 فروری 2023 02:54pm

پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں کاروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 630 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق گوادر پٹرولنگ ٹیم نے گاڑی سے 630 کلوگرام چرس برآمد کی، جو کشتی میں منتقل کی جارہی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ چرس، گاڑی اور کشتی کو قبضے میں لے لیا جبکہ ملزمان پٹرولنگ ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے۔ منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 46.5 ملین ڈالرہے۔

Gawadar

Pakistan Coast Guards